خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ عشر و زکواۃ اور سماجی بہبود کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ عشر و زکواۃ اور سماجی بہبود ...

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ عشر،زکواۃ،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے نوابزادہ ولی محمد خان کی زیر صدارت پیر کے روزاسمبلی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین و ممبران صوبائی اسمبلی مفتی سیدجانان،نور سلیم ملک،فضل حکیم،محترمہ راشدہ رفعت اور نسیم حیات سمیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ،محکمہ ہائے قانون و خزانہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کی کارروائی میں محکمہ عشر،زکواۃ،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم و ترقی نسواں کے مختلف امور زیر بحث آئے اور اس ضمن میں کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود نے اجلاس کے شرکاء کو کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی ہدایات کی پیروی میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کمیٹی کو حیات آباد پشاور میں خصوصی بچوں کیلئے قائم کمپلیکس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خصوصی بچوں کیلئے مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے شرکاء نے سفارش کی کہ محکمہ سماجی بہبود خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کافعال رکن بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ خصو صی افراد بھی معاشرے کی ترقی میں اپناکردار اداکر سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر