مردان دھماکوں کے حوالے سے صوبائی حکومت پر الزام حقائق کے منافی ہے

مردان دھماکوں کے حوالے سے صوبائی حکومت پر الزام حقائق کے منافی ہے

پشاور( پاکستان نیوز)وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ مردان دھماکوں کے حوالے سے نہ تووفاقی وزیربرائے داخلہ نے خیبرپختونخوا کی حکومت پرالزام عائدکیاہے اورہی اسے صوبائی حکومت کی ناکامی قراردی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں میں شائع ہونیوالی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مردان دھماکوں کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیربرائے داخلہ نے اس حدتک بات ضرورکی کہ اس ضمن میں دوتھریٹ الرٹ موصول ہوئے جوکہ وفاق نے بروقت صوبائی حکومت کے ساتھ شیئرکردیئے تھے۔ترجمان نے مزید کہاکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے واضح طورپرکہاکہ دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کے بعدالزام تراشی کی بجائے ہمیں مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے اوراس سلسلے میں وفاق،صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں میں زیادہ اوربہترتعاون کی ضرورت ہے۔

B

مزید : پشاورصفحہ آخر