چارسدہ ،اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتار کا ر الٹ گئی

چارسدہ ،اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتار کا ر الٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر موٹر کار الٹ گئی ۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 30کلو گرام چر س اور دو کلو افیو ن برآمد ۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر تھانہ پڑانگ کے حدود میں ایک موٹر کار نامعلوم وجوہات کی بناء پر الٹ گئی ۔ پڑانگ پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی تو موٹر کار الٹ پڑی تھی اور اس میں کوئی موجود نہ تھا۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے 30کلو گرام چرس اور 2کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی