میر قاسم کی پھانسی عدالتی قتل ہے ،نجم اللہ

میر قاسم کی پھانسی عدالتی قتل ہے ،نجم اللہ

پورن(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی شانگلہ کے امیر نجم اللہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میر قاسم کی پھانسی ایک عدالتی قتل ہے ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان کی محبت میں انکوں پھانسی کی سزاد ی گئی حکومت پاکستان کو بنگلادیش سے اپنا سفیر واپس بلانا چاہئے انہوں نے مذید کہا کہ میر قاسم نے پاکستان کا ساتھ دیاجس کیوجہ سے انکو پھانسی دی گئی حکومت پاکستان کی خاموشی اور عالمی سطح پراس مسئلہ کو نہ اٹھانا حکمرانوں کیلئے باعث شر م ہے کیونکہ یہ شملہ معاہدہ کی سراسر خلاف ورزی ہے انہوں نے مذید کہا کہ میر قاسم کی انکے ساتھیوں کی شہادت بنگلا دیش میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور یہ سیکولر نظام ہمیشہ کیلئے ختم ہوگاانہوں نے کہا کہ اللہ میر قاسم کی شہادت قبول فرمادیں

مزید : پشاورصفحہ آخر