ڈیرہ میں ٹریفک کا حادثہ ،2 جاں بحق

ڈیرہ میں ٹریفک کا حادثہ ،2 جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)تھانہ پروآ کی حدود میں فلائنگ کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،دوموٹر سائیکل سوار جا ں بحق۔ اہل خانہ نے کوچ ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پروآ کی حدود شہر پروآ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں ڈھاوا کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر موٹرسائیکل اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم ،موٹر سائیکل سوار خدا بخش اور بشیر احمد جانبحق ۔فلائنگ کوچ ڈیرہ سے تونسہ کی جانب جا رہی تھی کہ ڈھاوا لنک روڈ سے اچانک موٹرسائیکل نکلا جس پر دو افراد سوار تھے ۔موٹرسائیکل کے نکلتے وقت کوچ باالکل سامنے آچکی تھی ڈرائیور کی سخت کوشش کے بعد بھی کوچ موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار بشیر احمد ولد قادر بخش سکنہ پکہ ڈھاوااور خدا بخش ولد امام بخش سکنہ سکندر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر