خیبر پختونخوا کے چار افسروں کی تقرریوں اورتبادے کے احکامات

خیبر پختونخوا کے چار افسروں کی تقرریوں اورتبادے کے احکامات

پشاور( پاکستان نیوز)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپیشل ڈیویلپمنٹ یونٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شاہ رحمان(پی اے ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے سراج الحق (بی ایس۔19) کی جگہ بحیثیت ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ موخر الذکر سراج الحق (پی اے ایس۔اے ا یس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ا نہیں اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت جنرل مینجر (فنانس)فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تعینات اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ مس نفیس رحیم ( پی اے ایس۔اے ایس۔بی ایس۔19)کو تبدیل کر کے مزید تعیناتی کیلئے انہیں وفاقی حکومت کو واپس بھیج دیا گیاہے جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے ایڈیشنل سیکرٹری عصمت اللہ شاہ کو تبدیل کر کے انکی خدمات محکمہ خزانہ کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر