مردان ،کچہری دھماکہ کیخلاف ناظم کونسلر اتحاد کی ریلی

مردان ،کچہری دھماکہ کیخلاف ناظم کونسلر اتحاد کی ریلی

مردان( بیورورپورٹ)سانحہ مردان کے خلاف ناظم کونسلر اتحاد نے پرامن ریلی نکالی اور بم دھماکے کی جگہ پھولوں کے گلدستے رکھے پاک فوج اورپولیس کے حق میں نعرہ بازی کی گئی درجنوں افراد نے ناظم کونسلر اتحاد کے صدر ساجدا قبال مہمند اورجنرل سیکرٹری والد میر کشمیری کی قیادت میں یونین کونسل بکٹ گنج کے دفتر سے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء پاک فوج اور پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی اور جائے وقوعہ پر پھولوں کے گلدستے رکھے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مردان کے ایک بڑے حادثے سے بچالیا ریلی کے آخرمیں شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر