یوم دفاع کی ملک بھر میں تقریبات جاری، پوری قوم ارض وطن کے تحفظ کیلئے مرمٹنے کو تیار

یوم دفاع کی ملک بھر میں تقریبات جاری، پوری قوم ارض وطن کے تحفظ کیلئے مرمٹنے ...
 یوم دفاع کی ملک بھر میں تقریبات جاری، پوری قوم ارض وطن کے تحفظ کیلئے مرمٹنے کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ارض پاک کے تقدس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ قوم یوم دفاع بھر پور جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔دن کا آغاز ملکی سلامتی اور ترقی کے کیلئے خصوصی دعاؤ ں سے ہوا، تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات ہوئیں۔حکومتی ، سیاسی شخصیات ،عسکری حکام اور عوام کی حاضری کا سلسلہ بھی جاری ہے ، پھول بھی چڑھائے جارہے ہیں۔

لاہور میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں جنگ ستمبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دھرتی کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔تقریب میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ، ڈی جی رینجرز عمر فاروق سے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی بھی کی ۔مختلف شہروں میں آسودہ خاک جنگ ستمبر کے شہدا کے مزاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اسکولوں اور مختلف اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں دفاع وطن کے لئے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرنے والوں خراج عقید ت پیش کی جارہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -