فرانس میں اسلام دشمنی کی ایک اور بدترین مثال،حجاب پہنی خواتین کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا

فرانس میں اسلام دشمنی کی ایک اور بدترین مثال،حجاب پہنی خواتین کو اسکول میں ...
فرانس میں اسلام دشمنی کی ایک اور بدترین مثال،حجاب پہنی خواتین کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام دشمنی میں حدوں سے تجاوز کرتے یورپ میں ایک اور بد ترین مثال سامنے آگئی، فرانس میں حجاب پہن کر بچوں کو سکول چھوڑنے آئی خواتین کو اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔افسوس ناک واقعہ فرانس کے شہر بونیفا چیو میں پیش آیا جہاں اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کےلئے آنے والی دو ماؤں کو صرف اس وجہ سے سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی کی دونوںحجاب اوڑھے ہوئے تھیں۔ مسلمان خواتین کو روکے جانے کے واقعہ کے بعد صورتحال خاصی کشیدہ ہوگئی اور مسلم کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا۔ شہر کے میئر کےمطابق انکے تعلیمی افسر نے بھی معاملے میں مداخلت کی جبکہ پولیس اور سکول انتظامیہ نے معاملے پر قابو پایا۔ یورپ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی مسلمان نام نہاد ترقی پسندوں کی انتہا پسندی کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی