کشمیریوں کی ”قید“ کے دو ماہ مکمل،مقبوضہ وادی میں 60ویں روز بھی کرفیو،زندگی مفلوج

کشمیریوں کی ”قید“ کے دو ماہ مکمل،مقبوضہ وادی میں 60ویں روز بھی کرفیو،زندگی ...
کشمیریوں کی ”قید“ کے دو ماہ مکمل،مقبوضہ وادی میں 60ویں روز بھی کرفیو،زندگی مفلوج

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی دہائیوں سے بھارتی بربریت کا نشانہ بنتے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے نئے سلسلے کو آج دو ماہ مکمل ہوگئے۔ سری نگر سمیت مقبوضہ وادی میں آج ساٹھویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ لاکھوں کشمیری فاقوں پر مجبور ہیں۔ وادی قید خانے کا منظر پیش کر رہی ہے سڑکیں سنسان، دکانیں، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ بھارتی فوج گشت کرتی نظر آتی ہے۔ جیسے جیسے بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف احتجاج میں مزید شدت دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں :فرانس میں اسلام دشمنی کی ایک اور بدترین مثال،حجاب پہنی خواتین کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا

بھارتی کل جماعتی وفد کی سری نگر آٓمد پر کئی علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین پر قابض افواج کی فائرنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔دوماہ کے دوران اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد بھی نوے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پانچ سو سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ حریت رہنماو¿ں کی اپیل پر وادی میں آٹھ ستمبر تک ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں