یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستا ن ائیر فورس کے چاک و چوبند دستے نے حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پرتقریب ہوئی جس میں ائیر وائس مارشل عمران خالد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ائیر فورس اکیڈمی رسالپور کی 6خواتین سمیت 98کیڈٹس نے حصہ لیا ۔اس دوران قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی گئی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی ۔گارڈز کی تبدیلی کے موقع پر پاک ائیر فورس کے دستے نے مزار کا چارج سنبھال لیا جبکہ اس سے قبل پاک نیوی کا دستہ تعینات تھا ۔

مزید : کراچی