جرمنی میں 9سالہ بچے کی حاضر دماغی نے2سالہ بھائی کی جان بچالی

جرمنی میں 9سالہ بچے کی حاضر دماغی نے2سالہ بھائی کی جان بچالی
جرمنی میں 9سالہ بچے کی حاضر دماغی نے2سالہ بھائی کی جان بچالی

  

کوباچ(مانیٹرنگ  ڈیسک)جرمنی میں ایک نو سالہ بچہ نے حیرت انگیز طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوسالہ بھائی کی زندگی بچالی۔ جرمن ریڈیو کے مطابق جرمنی کے وسطی علاقے کوباچ میں نو سالہ مارکس اپنی نانی کے گھر میں اپنے دو سالہ بھائی روڈولف کے ہمراہ باغیچے میں کھیل رہا رہا تھا کہ ان کی نانی کسی کام سے گھر کے اندر گئیں، اسی دوران دو سالہ روڈولف کھیلتے ہوئے سوئمنگ پول میں جاگر۔ چھوٹے بھائی کو ڈوبتا دیکھ کر مارکس پریشان ہوگیا لیکن اس نے کمال حاضر دماغی کا ثبوت دیا اور طبی کارکنوں کو مدد کے لئے کال کردی پھر ان کی رہنمائی میں طبی امداد دیتے ہوئے روڈولف کی سانسیں بحال کردیں۔طبی کارکنوں کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی چھوٹے بچے کی سانسیں بحال ہو گئیں جسے بعد میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماربرگ کے لے جایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی