انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششیں بہتر نتائج دے رہی ہیں ،امریکہ نے اعتراف کر لیا

انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششیں بہتر نتائج دے رہی ہیں ،امریکہ نے ...
انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششیں بہتر نتائج دے رہی ہیں ،امریکہ نے اعتراف کر لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششیں بہتر نتائج دے رہی ہیں ۔2017میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے سے متعلق امریکی سرکاری دستا ویزات میں امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کا اعتراف کیا ۔دستا ویزات میں کہا گیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ،انسداد دہشت گردی ،خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکہ تعاون جاری رکھے گا ،طویل مدتی تعمیری باہمی تعاون امریکہ کے مفاد میں ہے ۔دستا ویزات میںمزید کہا گیا کہ امریکہ فاٹا میں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان سے تعاون کر رہا ہے ،مشترکہ مفادات بڑھانے کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ بھر پور رابطے جاری رکھے گا ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : قومی