گوادرکے گرد و نواح میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیارکرگئی ہے:ایڈمرل ذکاءاللہ

گوادرکے گرد و نواح میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیارکرگئی ہے:ایڈمرل ...
گوادرکے گرد و نواح میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیارکرگئی ہے:ایڈمرل ذکاءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ گوادر کے گرد و نواح میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام 51ویں یوم دفاع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔تقریب میںایڈ مرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے غازیوں اور شہدا نے 1965میں شجاعت کی نئی داستان رقم کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ قومی ایکشن پلان اور ضرب عضب میں کردار جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں گوادر کے گرد و نواح میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کے تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں جن کا آغاز پاک بحریہ کی تمام مساجد میں ملکی سا لمیت کی دعاوں سے ہوا ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید :

قومی -