ریحام خان کی ”جاناں“ عید پر ریلیز ہوگی

ریحام خان کی ”جاناں“ عید پر ریلیز ہوگی
ریحام خان کی ”جاناں“ عید پر ریلیز ہوگی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافت کے بعد فلم ڈائریکشن میں قسمت آزمانے والی ریحام خان کی پہلی فلم”جاناں“ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے۔ہلکی پھلکی رومانوی فلم میں پنجاب اور پختون ثقافت کو پیش کیا گیا ہے۔ ریحام خان کے مطابق اس فلم میں پیش کی جانے والی کہانی اور اس کے کردار عہد حاضر سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں :بالی وڈ کے دو بڑے ستارے پہلی بار ایک ساتھ چمکنے کو تیار

ریحام خان نے فلم کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے گھروں کی کہانی ہے۔ مثلا جب ایک ماڈرن پختون لڑکی ایک پنجابی سے شادی کرنا چاہے تو اس کے کیا مضمرات ہو سکتے ہیں۔ تاہم فلم میں دیگر سماجی مسائل پر بھی بات کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک پختون لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ سے اعلٰی تعلیم کے حصول کے بعد پاکستان واپس آتی ہے۔ اس میں مرکزی کردار ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان خان نے ادا کیے ہیں۔

مزید : تفریح