وطن عزیز کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں :شہباز شریف

وطن عزیز کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ...
وطن عزیز کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں :شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے جن شہدا نے قربانیاں پیش کیں ،انہیں اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھلا سکتے جنہوں نے ضرورت پڑنے پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

سہالہ پولیس اکیڈمی میںپاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی محکمے میں شمولیت شفاف انداز میں ہوئی ،اہلکار غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی بہادری کی مثالیں نا قابل فراموش ہیں ،محکمے کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ آئندہ ماہ فعال ہو گا ۔سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں 296مرد و خواتین سب انسپکٹر کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں سب انسپکٹر وں نے شہباز شریف کو سلامی دی ۔پاس آوٹ ہونے والوںمیں 37خواتین پولیس سب انسپکٹر بھی شامل ہیں ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے سب انسپکٹر وں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

مزید :

قومی -