پاکستانی سفیر کیخلا ف جھو ٹی خبر ،جیو ٹی وی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کو پراپیگنڈا کا موقع ملا، جواب طلب

پاکستانی سفیر کیخلا ف جھو ٹی خبر ،جیو ٹی وی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کو ...
پاکستانی سفیر کیخلا ف جھو ٹی خبر ،جیو ٹی وی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کو پراپیگنڈا کا موقع ملا، جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) نے جیو ٹی وی چینل سے امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے متعلق غیر تصدیق شدہ خبر نشر کرنے پر جواب طلب کر لیا۔ پیر کو پیمرا نے جیو ٹی وی کو ہدایت کی کہ وہ جلیل عباس جیلانی کے بارے میں جھوٹی خبر نشر کرنے پر 12 ستمبر تک نوٹس کا جواب جمع کرائے ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق  خبر نشر کرنے کے بعد امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے پیمرا کو شکایت کی تھی کہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے اور نہ صرف لوگوں کو گمراہ کیا گیا بلکہ بین الاقوامی میڈیا بالخصوص بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جبکہ پاکستان عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -