خاتون سے زیادتی کاالزام،بھارتی وزیر عہدے سے فارغ

خاتون سے زیادتی کاالزام،بھارتی وزیر عہدے سے فارغ
خاتون سے زیادتی کاالزام،بھارتی وزیر عہدے سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک عدالت نے گیارہ ماہ قبل مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کرنے والے وزیر کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر سندیپ کمار نے گیارہ ماہ قبل راشن کارڈ کے حصول کے لئے مدد حاصل کرنے دفتر آئی ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،سندیپ کمار کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سندیپ کمار کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔