وزیراعظم، عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

وزیراعظم، عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت 28 ستمبر ...
وزیراعظم، عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی تمام درخواستوں کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست باضابطہ طور پر منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواست کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس دوران سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش ہوئے۔ دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل نے جواب دائر کرنے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی 2 درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئین کے آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواستوں کو باضابطہ طور پر منظور کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے اور 22 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر بھی سماعت کی جس دوران ان کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر جہانگیر ترین کو جواب دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -