سینی گال کے صدر کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد،وزیراعظم نے استقبال کیا ،21 توپوں کی سلامی

سینی گال کے صدر کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد،وزیراعظم نے استقبال کیا ،21 ...
سینی گال کے صدر کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد،وزیراعظم نے استقبال کیا ،21 توپوں کی سلامی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینی گال کے صدر میکی سال پاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئربیس پران کا استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو پھول بھی پیش کیے,اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔میکی سال دو روزہ قیام کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں  دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور سینی گال کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہونگے۔سینی گال کے صدر کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور کو مزید فروغ دینا بھی ہے۔میکی سال وزیراعظم ہاؤ س پہنچے تو وہاں بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید : قومی