پنجاب حکومت نے ریسکیو1122میں ڈھیروں اسامیوں کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے ریسکیو1122میں ڈھیروں اسامیوں کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے ریسکیو1122میں ڈھیروں اسامیوں کا اعلان کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے نبر د آزما ہو نے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئی اداروں میں لوگوں کےلئے روزگارکے مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔حالیہ دنوں میں محکمہ تعلیم،پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں میں ضرورت کے مطابق لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی لڑکا لڑکی نے ملکر تاریخ ساز منصوبہ متعارف کروادیا، ایسے کام پر لگ گئے کہ کامیابی مل گئی تو دنیا کی تقدیر بدل جائے

حکومت کی جانب سے لوگو ں کو روزگار دینے کیلئے ایک اور ادارے ’پنجاب ایمرجنسی سروس‘میں بھی بڑی تعداد میں خالی اسامیوں کااعلان کردیا گیا ہے جس کااشتہار آج مورخہ 6ستمبر 2016کے مختلف اخبارات میں مشتہر ہے۔ریسکیو 1122میں ملازمت کے اس اشتہار میںڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،کنٹرولر ایگزامینیشن سمیت بی پی ایس 18سے بی پی ایس 1تک 53مختلف عہدوں کی درجنوں نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اشتہار کی تفصیلات دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مذکورہ اسامیوں کی تفصیلات کو روزنامہ پاکستان کے ای پیپر سمیت دیگر اخبارات اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس این ٹی ایس کی ویب سائٹ (www.nts.org.pk)پر دیکھا جا سکتا ہے۔اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26ستمبر2016ہے۔اس حوالے سے مزید معلومات UAN:051-844-4441نمبر سے لی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں