لاہورہائیکورٹ،ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور،وفاق سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ،ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے ...
لاہورہائیکورٹ،ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور،وفاق سے جواب طلب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اپنی تقریر میں پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی جو غداری کے زمرے میں آتی ہے لہذا ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاق سے بیس ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : قومی