افغان دارالحکومت میں این جی او کے قریب کار بم دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق

افغان دارالحکومت میں این جی او کے قریب کار بم دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق
افغان دارالحکومت میں این جی او کے قریب کار بم دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں این جی او کے قریب کار بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کابل میں این جی او کی عمارت کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ۔دھماکے کے بعد تین دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اور این جی او کی عمارت میں داخل ہو گئے تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے عمارت میں موجود 40افراد کو بچا لیا ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان وزارت دفاع کے دفتر کے سامنے دو خود کش دھماکے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں24افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک دھماکہ وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر بھی کیا گیا تھا جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کی گئی تھی ۔

مزید : بین الاقوامی