سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے گزشتہ سماعت پر فلم "مالک" پر پابندی کے خلاف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاشر عظیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ فلم مالک کے پروڈیوسر عاشر عظیم نے فلم پر پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دستور کی دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دئیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔ سندھ میں کچھ سین نکال دئیے گئے ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے۔

اس سے قبل عاشر عظیم نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سنسر بورڈ بنانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے ،فلم پر پابندی وفاقی حکومت نے لگائی جسے اس کا اختیار نہیں ہے ۔

مزید : تفریح