سعودی عرب کے بغیر یہ کام کبھی نہیں ہوسکتا، روسی صدر پیوٹن نے ایسا زور دار اعلان کردیا کہ سعودی بادشاہ کو خوشی سے نہال کردیا

سعودی عرب کے بغیر یہ کام کبھی نہیں ہوسکتا، روسی صدر پیوٹن نے ایسا زور دار ...
سعودی عرب کے بغیر یہ کام کبھی نہیں ہوسکتا، روسی صدر پیوٹن نے ایسا زور دار اعلان کردیا کہ سعودی بادشاہ کو خوشی سے نہال کردیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولاد میر پیوٹن سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور استحکام پرزو ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے دونوں ممالک کے باہمی روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔ سعودی عرب کے بغیر خطے کا کوئی بھی مسئلہ بھی حل نہیں ہوسکتا۔چین میں نائب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے کیونکہ تعلقات کا فروغ ہی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔جی20گروپ کے اجلاس کے موقع پر چین پہنچے روسی صدر اور نائب سعودی ولی عہد کی ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں :سینی گال کے صدر کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد،وزیراعظم نے استقبال کیا ،21 توپوں کی سلامی

شہزادہ محمد بن سلمان نے چین میں والہانہ استقبال پر چینی صدر شی چن پنگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔نائب سعودی ولی عہد نے برازیل،مصر، فرانس،ہالینڈ،جنوبی کوریا کے صدور، اٹلی کے وزیراعظم اور جرمن چانسلر سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وفد نے شاہ سلمان کے ویژن 2030کے کتابچے بھی جی20 اجلاس کے شرکا میں تقسیم کئے۔سعودی وزیر تجارت اورسرمایہ کاری ماجدالقاصدی نے سعودی وفد کے حالیہ دورہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران ہونیوالی ملاقاتوں میں مختلف شعبوںمیں تعاون بڑھانے پربھی غور کیا گیا۔

پاکستانی اور بھارتی لڑکا لڑکی نے ملکر تاریخ ساز منصوبہ متعارف کروادیا، ایسے کام پر لگ گئے کہ کامیابی مل گئی تو دنیا کی تقدیر بدل جائے

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں