پاکستان اور بھارت کے درمیان وویمن کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان وویمن کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان وویمن کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم وویمن ون ڈے کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز 7ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہونی تھی تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے عدم دلچسپی دکھانے کے بعد یہ سیریز ملتوی کر دی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیر یز کے التوا سے متعلق آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا۔دونوں ممالک کی وویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ملتوی ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ کوالفیائنگ راﺅنڈ کا حصہ تھے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : کھیل