عالمی ریلیف عوام کا حق ،پٹرول پرقوم کو ریلیف نہیں ملا:خورشید شاہ

عالمی ریلیف عوام کا حق ،پٹرول پرقوم کو ریلیف نہیں ملا:خورشید شاہ
عالمی ریلیف عوام کا حق ،پٹرول پرقوم کو ریلیف نہیں ملا:خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ووٹ لیتے وقت عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں جبکہ ایوان میں پہنچ کرووٹ لینے والے عوام کو بھول جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاافسوس سے کہتا ہوں عوامی مسائل پر حکومت کی توجہ نہیں ہوتی۔

فلپائن کے صدر کے ایسے الفاظ کہ اوباما کو آگ لگ گئی،ملاقات بھی منسوخ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

پٹرول پر عوام کوریلیف نہیں ملا،بین الاقوامی ریلیف عوام کاحق بنتاہے لیکن اسے اپنے خزانے میں ڈال دیاجاتاہے،اپنے ریونیو کو بڑھانے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں کبھی پٹرولیم مصنوعات پراتنا سیلز ٹیکس نہیں لگا جتنا اس بار لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا ووٹ لیتے ہوئے عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں ، ووٹ لینے کیلئے پاو¿ں پرہاتھ رکھتے ہیں،ایوان میں آکرعوام کے مسائل بھول جاتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں