پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 689 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز زبردست اضافہ رہا اور سرمایہ کاروں نے شروع سے ہی کاروبار میں خوب دلچسپی لی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں39 ہزار 252 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد اس میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اورکاروباری دن کے اختتام تک اس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 689 پوائنٹس پربند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار 530 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 23 کروڑ 63 لاکھ 3 ہزار 782 روپے رہی۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 201 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ، 165 کی ویلیو میں کمی اور 23 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : بزنس