عمران خان کے جلسہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون افسر کرپشن کرنے پر معطل

عمران خان کے جلسہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون افسر کرپشن کرنے پر معطل
عمران خان کے جلسہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون افسر کرپشن کرنے پر معطل

  

پشاور(نیوزڈیسک)گزشتہ ماہ تین اگست کو پشاور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او)عذرا آفریدی کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔

ٹربیون میں شائع رپورٹ کے مطابق عذرا آفریدی کی معطلی کا نوٹی فکیشن خیبر پختونخوا ایلیمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈی ای او زنانہ عذرا آفریدی پیرنٹ ٹیچر کونسل فنڈ میں بے ضابطگیوں کی مرتکب ہوئی ہیں۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آفیسر کی جانب سے نا صرف آفس ڈیکورم کی پامالی کی بلکہ انہوں نے عوامی مقام پر وزیرتعلیم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور نامناسب زبان استعمال کی۔نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا کہ ان کے دونوں اقدام غبن اور نافرمانی ، مکمل طو رپرکے پی ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011کی خلاف ورزی تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک مقامی اخبار میں ان کی طویل غیر حاضری کا اشتہار دیا گیا تھا اور انہیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ 15روز میں ای ڈی او کے سامنے پیش ہو کر اپنی غیر حاضری کی وجہ بتائیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام شواہد ،دستاویزات،ریکارڈ اور انکوائری رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی نے ان کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ تین اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس میں مذکورہ خاتون افسر نے ’زبردستی‘ ٹرانسفر کئے جانے پر شور مچایا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ یہاں عمران خان کو شکایت کرنے آئی ہے۔

مزید : پشاور