کراچی ،عمران خان کی منصور شیخ کے گھر آمد،اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر خاتون کا شور شرابہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں عمران خان کی تحریک انصاف کے مقامی رہنما منصور شیخ کے گھر ناشتنے پر آمد کے موقع پر ایک خاتون کو اندر جانے سے روک دیا گیا ۔ شور مچاتی خاتون اندر جانے کی اجازت مانگتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کراچی میں منصور شیخ کے گھر ناشتے پر پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔ رش کے پیش نظر صرف مخصوص افراد کو ہی اندر داخلے لی اجازت ملی،سیکیورٹی پر مامور افراد نے ایک خاتون کو اندر جانے سے روکا تو پھڈ ا پڑگیا، شور مچاتی چیختی چلاتی خاتون اندر جانے کی اجازت مانگتی رہی۔