موبائل فون پر دوستی کا بھیانک انجام ، نوجوان لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی

موبائل فون پر دوستی کا بھیانک انجام ، نوجوان لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی
موبائل فون پر دوستی کا بھیانک انجام ، نوجوان لڑکی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی

  

جلال پور جٹاں (مانیٹرنگ ڈیسک )موبائل فون پر کال کرنیوالے سے نوجوان لڑکی کی دوستی ہوگئی لیکن پھر گھر سے باہر نکلتے ہی اسی دوست نے زندگی کا سب سے بڑا دکھ دیدیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق جلال پور جٹاں کے علاقے موضع ڈیرہ تارڑاں کی صوفیہ نے موبائل فون پر ارسلان کے ساتھ دوستی کی ۔31اگست کی رات کو جب صوفیہ اپنے گھر کے باہر مویشیوں کو دیکھنے آئی تو ارسلان اور صابر اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویرانے میں لے گئے جہاں افتخار ،عادل اور اعجاز نے اسلحے کی نوک پر صوفیہ سے زیادتی کر ڈالی ۔ اس دوران ملزمان نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنا کر صوفیہ کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتا یا تو جان سے مار دیں گے اور ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے ۔

مزید : گجرات