اماراتی تاجروں کا ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین

اماراتی تاجروں کا ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین
اماراتی تاجروں کا ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین

  

کراچی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے تاجروں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ”ضرب عضب“ آپریشن کی شاندار کامیابی پاک افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یو اے ای کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے کراچی آمد کے موقع پر الزرعونی پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے پیش آنے والے واقعات اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے باعث عالمی دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام پہنچا جس کی وجہ سے غیر ملکی تاجروں خصوصاً غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا تاہم پاک افواج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہورہاہے۔

جرمنی میں 9سالہ بچے کی حاضر دماغی نے2سالہ بھائی کی جان بچالی

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاک افواج کے جاری ”ضرب آپریشن“ کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ ”کراچی آپریشن“ کی وجہ سے پاکستان کے معاشی مرکز شہر کراچی میں امن وامان کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے جس سے یہاں کاروباری و صنعتی سرگرمیاں کافی حد تک بحال ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی و اقتصادی ترقی امن وامان کی صورتحال سے مشروط ہے لہٰذا حکومت پاکستان کو ہر صورت قیام امن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں و تاجروں کی جان ومال کو محفوظ بنانے کے مزید اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنے کی جانب راغب کیا جاسکے۔

مزید : کراچی