الطاف حسین نے را کے ساتھ مل کر کراچی کو نقصان پہنچایا ،مہاجروں کے ساتھ کھڑا ہوں :عمران خان

الطاف حسین نے را کے ساتھ مل کر کراچی کو نقصان پہنچایا ،مہاجروں کے ساتھ کھڑا ...
الطاف حسین نے را کے ساتھ مل کر کراچی کو نقصان پہنچایا ،مہاجروں کے ساتھ کھڑا ہوں :عمران خان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے ساتھ مل کر کراچی کو نقصان پہنچا یا ،ہجرت کر کے آنے والے زیادہ محب وطن ہیں ۔ان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف مہاجروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

کراچی میں تحریک انصاف مقامی رہنما منصور شیخ کی رہائش گاہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر ی والدہ ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں ،ہجرت کرکے آنے والے زیادہ محب وطن ہوتے ہیں ،تحریک انصاف مہاجروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس ظالمانہ اور کرپٹ نظام سے چھٹکارا پا سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرعونیت کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں ،تمام جماعتیں مل کر رائیونڈ جائیں گی تاکہ پاناما لیکس پر نواز شریف سے جواب لیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بھی ٹین ڈاﺅننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج ہوتا ہے تو رائیونڈ میں احتجاج کرنے میں کیامسئلہ ہے ۔عمران خان نے کہاکہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ دھمکیوں سے میں پیچھے ہٹ جاﺅں گا تو وہ مجھے جانتا نہیں ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد نہیں چھپائی اس لیے بنی گالا آکر کوئی کیا کر سکتا ہے ۔

مزید : قومی