ایاز صادق پر وہ الزام جس کے بعد جنرل راحیل شریف کو میدان میں آنا پڑ گیا، رﺅف کلاسرا نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ایاز صادق پر وہ الزام جس کے بعد جنرل راحیل شریف کو میدان میں آنا پڑ گیا، رﺅف ...
 ایاز صادق پر وہ الزام جس کے بعد جنرل راحیل شریف کو میدان میں آنا پڑ گیا، رﺅف کلاسرا نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار رﺅف کلاسرا نے تہلکہ خیزدعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے لوگوں نے دھاندلی کے ثبوت لیک کرنے پر نادرا کے ایک افسر کے والد کو اغواءکر لیا اور جنرل راحیل شریف کی مداخلت کے بعد اس کی جان بخشی ہوئی اور اسے پاکستان سے باہر جانا پڑا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی جو 2002ءمیں قومی اسمبلی میں آئے، بنیادی طور پر ایک کمزور آدمی ہیں۔ ان کا داﺅ لگ گیا کہ چیئرمین نادرا ان کے بیٹے کا کلاس فیلو نکل آیا اور وہاں ان کی بچت ہو گئی۔ عثمان مبین صاحب نے جو کھیل کھیلے وہ لمبی کہانی ہے اور اس کے پیچھے بہت بڑا سکینڈل ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ نادرا کے ایک نوجوان افسر نے ان کی ملی بھگت کو لیک کہ کیسے کیسے دھاندلی کی اور کیا کچھ کیا گیا جس پر اس کے والد کو اغواءکر لیا گیا اور اس اغواءمیں ریاست کے ہی لوگ شامل تھے۔ جب جمہوری لوگ غیر جمہوری حرکتوں کی جانب جاتے ہیں سیٹوں پر بیٹھنے کیلئے تو وہ کیا کچھ نہیں کر گزرتے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
اس اغواءکے بعد بہت سے مذاکرات ہوئے، جی ایچ کیو کی مداخلت ہوئی اور بڑے لیول پر مداخلت ہوئی اور جنرل راحیل شریف کو اس معاملے میں آنا پڑا جس کے بعد اس نوجوان سے قسمیں لی گئیں کہ تم یہ تمام معلومات لیک نہیں کرو گے اور پھر اس کی جان چھوٹی جس کے بعد اسے پاکستان سے بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔