یوم شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں،آرمی چیف میزبان ہوں گے

یوم شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں،آرمی چیف میزبان ہوں گے
یوم شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں،آرمی چیف میزبان ہوں گے

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )یوم دفاع پاکستان کو بھرپورطریقے سے منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر آج بروز منگل شام کو ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کو بھرپورطریقے سے منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر آج بروز منگل شام کو ہوگی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس تقریب کے میزبان ہوں گے اورتقریب سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں اس تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدیدار،جوان ،غازی اور شہدا کے لواحقین بھی شامل ہوں گے۔تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا کیونکہ آج یوم دفاع کے ساتھ ساتھ یوم شہدا بھی منایا جا رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں