ترکی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر دی

ترکی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
ترکی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر دی

  

ہانگ جو (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے دوست ملک ترکی نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر دی ۔

میڈ یا رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر تجارت نہاط زید سائی نے گزشتہ روز بزنس 20سے متعلقہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ ترکی راہداری منصوبوں کا گہری دلچسپی سے جائزہ لے رہا ہے ،امید کرتے ہیں اس شاندار منصوبے کا جلد حصہ بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی چین اور یورپ کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی