وہ ایک شعبہ جس میں چینی کمپنیاں پاکستان میں بے حد سرمایہ کاری تو کررہی ہیں لیکن پاکستانیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ۔۔۔

وہ ایک شعبہ جس میں چینی کمپنیاں پاکستان میں بے حد سرمایہ کاری تو کررہی ہیں ...
وہ ایک شعبہ جس میں چینی کمپنیاں پاکستان میں بے حد سرمایہ کاری تو کررہی ہیں لیکن پاکستانیوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ۔۔۔

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور ویتنام سمیت مختلف ممالک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والا چین پاکستان میں اس شعبے کو مکمل طور پر نظر اندازکررہا ہے۔جی ہاں رواں سال جون میں چائنا ایسوسی ایش آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی جانب سے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے قریب انڈسٹریل پاک کی تعمیر کا اعلان کیا۔ ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت کا یہ منصوبہ دوہزار سترہ کے آخر تک مکمل ہوگا جبکہ چین کی سو سے زائد کمپنیوں نے اس پارک میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اسی طرح ویت نام بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری کا محور بن چکا ہے جہاں ایک چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری گروپ سالانہ تین لاکھ ٹن پیداوار حاصل کررہا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  چین کی دیگر کمپنیاں بھی یہاں بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہیں جس کے تحت نئی انڈسٹری لگائی جارہی ہے، موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صورتحال مختلف ہے، چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکا ہے اور کررہا ہے لیکن اس کی کمپنیاں ٹیکسٹائل کے شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔ چین کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی سالانہ برآمدات دوسو اڑتالیس ارب ڈالر ہیں جو دنیا بھر میں اس شعبے کی برآمد ات کا سینتیس فیصد ہے۔

مزید پڑھیں :پی ایس ایکس میں اضافے کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 440پوائنٹس کا اضافہ

اس کے برعکس پاکستانی کی اس شعبے میں سالانہ برآمدات تیرہ ارب ڈالر ہیں جو کہ عالمی مارکیت کا صرف ایک اعشاریہ سات فیصد ہے۔چین اپنی برآمدات مزید بڑھانے کے لئے بھی کوشاں ہے لیکن پاکستان کو مواقع سے فائدہ نہیں مل رہا۔اس کے مقابلے میں چینی کمپنیوں کی زیادہ تر توجہ بھارت، بنگلہ دیش اور ویت نام پر ہے۔حتی کہ پاکستان سوت کی برآمدات میں بھی بھارت اور ویت نام کے مقابلے میں اپنی مارکیٹ کھورہا ہے۔پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کپاس پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن اس کا ٹیکسٹائل کاشعبہ مسلسل انحطاط پذیر ہے اور بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں ناکام ہے ۔

اگرچہ حکومت اس حوالے سے اقدامات کرتی رہی ہے لیکن اس کے باوجود چینی کمپنیوں کی توجہ حاصل نہیں کی جاسکی ۔ اس صورتحال کی بنیادی وجہ توانائی کا بحران،سیکیورٹی صورتحال،مہنگا کاروبار اور مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مخدوش صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں :اگست میں چینی سروس سیکٹر میں تیزی رہی ، پرچیزنگ منیجر انڈیکس 52.1رہا

ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں میں آسانی،چینی سرمایہ کاروں کو ترغیب اور سازگار ماحول ضروری ہے۔

مزید : بزنس