پاکستانی ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں دنیا سے بہت زیادہ پیچھے ہے :اظہر علی

پاکستانی ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں دنیا سے بہت زیادہ پیچھے ہے :اظہر علی
پاکستانی ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں دنیا سے بہت زیادہ پیچھے ہے :اظہر علی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں دنیا سے بہت زیادہ پیچھے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز میں چند باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئے ہیں جو ٹیم میں آل راﺅنڈر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ محدود اوورز کے فارمیٹ میں سٹرائیک ریٹ کے معاملے میں پاکستانی ٹیم باقی دنیا سے کافی پیچھے ہے ،اس معاملے میں بہتری لانے میں وقت لگے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف اس سلسلے میں بہت محنت کر رہا ہے ۔اظہر علی نے کہا حسن علی ،محمد نواز اور عماد وسیم نے عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کیا ،اگر انہیں سپورٹ کیا جائے تو وہ ٹیم کے لیے بڑے کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں ۔اپنی بلے بازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کپتان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ انفرادی کارکردگی سے ٹیم کے لیے مثال بنے ۔ان کا کہنا تھاکہ 300رنز کے ہدف تک پہنچنے کے لیے بڑی پارٹنر شپس ضروری ہوتی ہیں ،اگر ایک ہی اوور میں دو وکٹیں گر جائیں تو ٹیم مشکل میں آجاتی ہے۔

مزید : کھیل