ایان علی کو چوہدری نثار نے ذاتی مسئلہ بنالیا: لطیف کھوسہ

ایان علی کو چوہدری نثار نے ذاتی مسئلہ بنالیا: لطیف کھوسہ
ایان علی کو چوہدری نثار نے ذاتی مسئلہ بنالیا: لطیف کھوسہ

  

کراچی (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبداللطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ محض ذاتی رنجش پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ، معلوم نہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ماڈل گرل سے کیا ذاتی مسئلہ ہے ، اگر پی پی پی گزشتہ دھرنے میں نواز حکومت کے خلاف سڑکوں پر آتی تو پھر غیر جمہوری قوتوں کو موقع ملتا، جس کے نتیجے میں جمہوریت کو حقیقی معنوں میں خطرہ لاحق اور نواز حکومت کے لیے مشکلات بڑھ سکتی تھیں۔

پرانی انار کلی میں پانچ لڑکیوں کی آمد، اچانک دوپٹے اتار کر ناچناشروع کردیا، ہجوم اکھٹا ہوگیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہری ،گونگی اور اندھی ہوچکی ہے۔ سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب قاتل اعلیٰ پنجاب ہیں، جبکہ ماڈل ٹاﺅن کا واقعہ بدترین واقعہ ہے۔

مزید : کراچی