یمن میں تیل کے ذخائر پر قبضے کیلئے خونریز لڑائی،26افراد مارے گئے

یمن میں تیل کے ذخائر پر قبضے کیلئے خونریز لڑائی،26افراد مارے گئے
یمن میں تیل کے ذخائر پر قبضے کیلئے خونریز لڑائی،26افراد مارے گئے

  

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک )اس بات سے قطع نظر کے وسائل پر قبضے کے دوران کتنی جانیں ضائع ہوں گی،مشرق وسطیٰ میں مفادات کے حصول کی جنگ جاری جنگیں جاری ہیں۔ایسی ہی ایک جھڑپیمن میں ہوئی ہے جہاں دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع تیل کے ذخائر والے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے حکومت نواز فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان خونریز لڑائی ہوئی ہے جس میں 26 افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ بیسیوں زخمی ہوگئے۔

العربیہ کے مطابق یمن کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ حکومت نواز فورسز نے پیرکو صوبہ مآرب میں واقع علاقے صرواح کا کنٹرول واپس لینے کیلئے حوثی باغیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جھڑپوں اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں 16 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے جبکہ ان کیساتھ جھڑپوں میں حکومت نواز 10 فوجی بھی مارے گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

مزید : بین الاقوامی