سابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پیرمکرم امریکا میں گرفتار

سابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پیرمکرم امریکا میں گرفتار
سابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پیرمکرم امریکا میں گرفتار

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے دورمیں پرنٹنگ کارپوریشن کے سابق ایم ڈی پیر مکرم الحق کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے2ریفرنس زیر التوا ہیں، وہ ان دونوں ریفرنسوں میں نیب کو مطلوب تھے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق نیب نے پیرمکرم الحق کو انٹرپول کی مدد سے ان کرپشن کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے خلاف زیر التوا دونوں ریفرنسوں کی مصدقہ نقول انٹرپول کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم پیرمکرم کی حوالگی کے لیے بیرون ملک جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی