ایاز صادق نے کٹا کھول دیا ہے جو ٹکر مارے ہی مارے گا :شیخ رشید

ایاز صادق نے کٹا کھول دیا ہے جو ٹکر مارے ہی مارے گا :شیخ رشید
ایاز صادق نے کٹا کھول دیا ہے جو ٹکر مارے ہی مارے گا :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق پورس کے ہاتھی ثابت ہوئے ،انہوں نے کٹا کھول دیا ہے جو ٹکر مارے ہی مارے گا ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

کراچی آمد کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق سے کہہ دیا آپ نے نواز شریف سے وفاداری کی اس سے بڑی دشمنی نہیں ہو سکتی ۔ان کاکہنا تھا کہ ماڈل ٹاون تحقیقات کے 12کے 12آفیسر حکومت نے بھگا دئیے ،جسٹس نجفی کی رپورٹ شائع نہ کر کے حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے ،یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حساس اداروں نے ماڈل ٹاون واقعے کے دو ملزم پکڑ کر دیے لیکن حکمرانوں نے انہیں چھوڑ دیا ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں امپائر پر یقین نہیں رکھتا لیکن آرمی اور چیف جسٹس آف پاکستان کومسائل کا حل نکالنا ہو گا، 2016میں ہی کٹی کٹا نکل آئے گا۔

مزید :

قومی -