لاہور ہائیکورٹ کا خواجہ حسان کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم، سماعت کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر

لاہور ہائیکورٹ کا خواجہ حسان کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم، ...
لاہور ہائیکورٹ کا خواجہ حسان کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم، سماعت کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کیلئے درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ احمد حسان کی نااہلی کیلئے دائر پاکستان تحریک انصاف کے وقاص اسلم کی درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کیلئے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا اور ان درخواستوں کی سماعت کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

مزید : لاہور