65کی جنگ میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا تھا :مراد علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے 65کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ،ہماری افواج نے دفاع کو نا قابل تسخیر بنا یا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مسرور ائیر بیس ماڑی پور میں پاک فضائیہ کے ائیر شو اور اسٹالز کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی آپریشن ضرب عضب میں بھی پیشہ وارانہ خدمات کے باعث اہم کامیابیاں ملی ہیں ،ہمیں متحدہو کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے ۔