کوئی ادارہ یا سیاسی جماعت ملکی مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی:وزیر دفاع

کوئی ادارہ یا سیاسی جماعت ملکی مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی:وزیر دفاع
کوئی ادارہ یا سیاسی جماعت ملکی مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی:وزیر دفاع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ1965میں پاکستان کو ایک دشمن کا سامنا تھا،آج پاکستان کو کئی دشمنوں کا سامنا ہے۔کچھ دشمن سرحد کے پار اور کچھ ہمارے ملک میں ہیں۔کوئی ادارہ یا سیاسی جماعت ملکی مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی.

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی ،پاک فوج کا بھرپور جواب ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکوئی ادارہ یا سیاسی جماعت ملک کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی،ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کوئی اکیلے نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہا کوئی ادارہ یا سیاسی جماعت ملک کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔انہوں نے کہا دہشت گردی کی سرپرستی بھارت اورمغربی سرحد سے کی جا رہی ہے۔

مزید : اسلام آباد