افغانستان سے 25 سے زائد دہشت گرد پاکستان داخل ہوگئے، سکیورٹی الرٹ جاری

افغانستان سے 25 سے زائد دہشت گرد پاکستان داخل ہوگئے، سکیورٹی الرٹ جاری
افغانستان سے 25 سے زائد دہشت گرد پاکستان داخل ہوگئے، سکیورٹی الرٹ جاری

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے افغانستان سے 25سے زائد دہشتگردوں کے پاکستان داخلے سے متعلق سکیورٹی تھریٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے وزرات داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے 25سے زائد دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

وزرات داخلہ نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو دہشتگردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے تمام اہم سرکاری اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : اسلام آباد