این ایف سی ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس ختم، سیلز ٹیکس کے معاملات صوبوں کو دینے پر اتفاق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) این ایف سی ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس سیلز ٹیکس کے معاملات صوبوں کو دینے پر اتفاق رائے کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی ورکنگ گروپس کی رپورٹ پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این ایف سی ورکنگ گروپ کے دو روزہ اجلاس میں سیلز ٹیکس کے معاملات صوبوں کو دینے پر اتفاق کیا گیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے جلد از جلد کمیشن کا اجلاس بلائے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ورکنگ گروپ اپنی رپورٹ پیش نہ کر سکا ۔