بلوچستان میں قید سینکڑوں افغان قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکردیا گیا

بلوچستان میں قید سینکڑوں افغان قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکردیا گیا

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ بلوچستان کی مختلف جیلوں میں فارن ایکٹ کے تحت قید 217افغان شہریوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکردیا گیا ہے۔خیر سگالی کے طورپر رہا کئے گئے افغان قیدیوں کو افغانستان کے حکام کر حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔’خبردار! یہ کام ہرگز نہ کرنا ورنہ۔۔۔‘ افغان طالبان نے کھل کر بھارت کو وارننگ جاری کردی، بھارتیوں کی نیندیں اُڑادیں

تفصیلات کے مطابق مختلف اوقات میں قانونی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لئے گئے سینکڑوں افغان شہریوں کو رہا کردیا ہے۔پاکستانی حکام کی جانب سے رہائی کا یہ اقدام جذبہ خیر سگالی کے تحت عمل میں لایا گیا۔پاکستانی حکام نے افغان شہریوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔

مزید : چمن