نیکٹا نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے بارے این جی اوز کی فہرست جاری کردی

نیکٹا نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے بارے این جی اوز کی فہرست جاری کردی
نیکٹا نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے بارے این جی اوز کی فہرست جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی(نیکٹا) نے عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کے حوالے سے این جی اوز کی فہرست جاری کردی ہے،پنجاب میں جن این جی اوز کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان کی فہرست 706صفحات پر مبنی ہے جبکہ سندھ بلوچستان اور کے پی کے کی این جی اوز کی فہرست بھی جلد جاری کردی جائے گی۔

نیکٹا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے جن این جی اوز کو اجازت دی گئی ہے، ان کی فہرست 706 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں رجسٹرڈ ہونےو الی این جی اوز کے نام شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے محکمہ داخلہ بھی اپنے ہاں اجازت دی گئی این جی اوز کی فہرست جلد نیکٹا کو ارسال کریں گے جس کے بعد ان صوبوں میں قربانی کی کھالوں کیلئے این جی اوز کے نام ویب سائٹ پر آویزاں کردئیے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -