ون ڈے کپتان کا فیصلہ جلد کرلیں گے: شہریار خان

ون ڈے کپتان کا فیصلہ جلد کرلیں گے: شہریار خان
ون ڈے کپتان کا فیصلہ جلد کرلیں گے: شہریار خان

  

لاہور (ویب ڈیسک) اظہر علی بحیثیت سے کپتان مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔ ڈیڑھ سال بعد ان کی کپتانی پر تلوار لٹک گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کپتانی کے حوالے سے فیصلہ جلد کریں گے، نہ ٹیم بن پارہی ہے اور نہ ہی رینکنگ اوپر جارہی ہے۔ اظہر علی بحیثیت کپتان مکمل ناکام ہوئے۔

ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری: سرفراز 21درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر، باولرز میں عرفان کا گیارواں نمبر

ورلڈ کپ 2015ءکے بعد قیادت سنبھالنے والے اظہر علی اب تک 25 میچز میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پچیس میں سے پاکستان نے صرف 9میں کامیابی حاصل کی اس میں سے بھی چار فتوحات زمبابوے اور آئرلینڈ کے خلاف ملیں۔ یعنی بڑی ٹیموں کے خلاف اظہر علی صرف پانچ میچز ہی جیت سکے۔ اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کو 15 میچز میں شکست ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ شکست بھی شامل ہے۔ اب تقریباً ڈیڑھ سال بعد اظہر علی کی قیادت پر تلوار لٹک رہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے فیصلہ جلد کریں گے۔

مزید : کھیل